Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عہدے کا فائدہ اٹھانے کے معاملے میں ہائیکورٹ سے’’ آپ‘‘ پارٹی کودھچکا

نئی دہلی۔۔۔۔۔عہدے کا فائدہ اٹھانے کے معاملے میں وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کے 20ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کی جاسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنی سفارش صدرجمہوریہ کوبھیج دی۔ ان تمام ارکان اسمبلی پر پارلیمنٹ سیکریٹری کے طور پر عہدے کا فائدہ اٹھانے کا الزام ہے۔دریں اثناء عام آدمی پارٹی نے الیکشن کمیشن پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے رہنما سوربھ بھاردواج نے کہا کہ جب کسی بھی رکن اسمبلی کو تنخواہ، گاڑی اور بنگلہ نہیں دیا گیاتو عہدے کا فائدہ اٹھانے کا معاملہ کیسے؟۔ دہلی ہائیکورٹ کی جانب سے عام آدمی پارٹی کو راحت ملنے کی امید کم نظر آرہی ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن بار بار کہہ رہا ہے کہ جواب تحریری دیں لیکن ہم زبانی جواب دینا چاہتے ہیں۔

شیئر: