غیر مقبول صدر کی حیثیت سے ٹرمپ کا دفتر میں پہلا سال مکمل
واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدر ٹرمپ کا سب سے کم غیر مقبول صدر کی حیثیت سے دفتر میں پہلا سال ختم ہوگیا ۔مختلف پولز کے مطابق جدید تاریخ میں کسی بھی صدر کے مقابلے میں امریکی صدر ٹرمپ کا دفتر میں پہلا سال سب سے کم شہرت یافتہ امریکی صدر کی حیثیت سے مکمل ہوا ۔ پولز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق امریکی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی صدر کی اتنی کم شہرت رہی ہوجبکہ وال اسٹریٹ جرنل پول کے سروے کے مطابق صرف 39 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی کارکردگی کو منظور کیا ہے یعنی صرف 39فیصد امریکی شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بحیثیت امریکی صدر قبول کیا ہے۔سابق امریکی صدور اسی پوزیشن میںٹرمپ کے مقابلے میں شہرت کے حوالے سے آگے تھے۔ جارج بش 82فیصد، بل کلنٹن 60 فیصد اور باراک اوباما 50 فیصد کی منظوری کے اسکیل پر تھے جبکہ صدر ٹرمپ کی ایک سال کے دوران منظوری کی درجہ بندی مختلف پولز میں مسلسل کم ہی رہی۔این بی سی ڈبلیو ایس جے کے57جواب دہندگان کاکہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر منظور کرتے ہیں۔ ان میں سے51 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ کو سخت غیر منظور قرار دیتے ہیں ۔