Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کی مدد کر رہا ہے، ٹرمپ

 
  واشنگٹن۔۔۔امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر الزام عائد کر تے ہو ئے کہا ہے کہ وہ پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔شمالی کوریا امریکہ تک مار کرنے والے میزائل کے حصول کے قریب ہوتا جارہاہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ روس اس معاملے میں ذرا بھی تعاون نہیں کررہا،چین ہماری مدد کررہا ہے تو اس کی جگہ روس شمالی کوریا کا ساتھ دے کر اس کی کمی پوری کر رہاہے۔امریکی صدر نے کہاکہ شمالی کوریا کے پاس اب تک امریکہ کو نشانہ بنانیکی صلاحیت نہیں مگر وہ اسکے نزدیک ہے اور روز بروز آگے بڑھتا جارہا ہے

شیئر: