Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدن میں متاثرین میں 1250 غذائی پیکٹ تقسیم

عدن.... کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے یمن کے شہر عدن میں متاثرین کے درمیان1250غذائی پیکٹ تقسیم کئے۔سینٹر اقوام متحدہ کے تحت پناہ گزیں اور جنگ کے متاثرین کی امداد کررہا ہے۔ سینٹر صوبہ تہامہ سے عدن تک پھیلے ہوئے متاثرین کی مردم شماری کررہا ہے۔فہرستیں تیار ہونے کے بعد ان متاثرین کی غذائی کفالت کی جائیگی۔کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ تقسیم کئے جانے والے غذائی پیکٹس میں خشک راشن کے علاوہ ضرورت کی دیگر اشیاءبھی شامل ہیں۔ متاثرین میں گرم کپڑے اور کمبل بھی تقسیم کئے گئے۔ کنگ سلمان سینٹر مغربی ساحل میں قیام پذیر متاثرین کی امداد کرنے میں سبقت لیجانے والے عالمی اداروں میں سے ایک ہے۔ سینٹر نے یہاں جنگ کے متاثرین کو غذائی اور طبی امداد کے علاوہ گرم کپڑے اور کمبل بھی تقسیم کئے ہیں۔

شیئر: