Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو عریش میں میونسپلٹی نے 10پیٹرول اسٹیشن بند کرادیئے

 ابو عریش.... ابو عریش کمشنری کی میونسپلٹی نے متعدد خلاف ورزیوں پر 10پیٹرول اسٹیشنوں کو بند کردیا ہے۔ میونسپلٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے پیٹرول پمپ کے مالکان کو 6ماہ قبل خلاف ورزیاں دور کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔ ابو عریش میونسپلٹی کے سربراہ محمد القحطانی نے کہا ہے کہ سربمہر کئے جانے والے پیٹرول اسٹیشنوں میں سے بعض سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے۔ بعض کے یہاں پیٹرول 91اور پیٹرول 95میں ملاوٹ کی جارہی تھی۔ ایسے پیٹرول پمپ بھی بند کردیئے گئے جہاں اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کمشنری میں تمام پیٹرول پمپس کو چاہئے کہ وہ سلامتی ضوابط کے علاوہ قانونی تقاضوں کی بھی پاسداری کریں۔

شیئر: