Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی حکومت نے قومی بجٹ کا اعلان کردیا

 عدن..... یمنی حکومت نے 3 برس میں پہلی بار اتوار کو قومی بجٹ کا اعلان کردیا۔ ستمبر 2014ءمیں صنعاءپر حوثیوں کے قبضے اور لشکر کشی کے بعد سے 2017ءتک قومی بجٹ کا اعلان نہیں کیاگیا تھا۔ یمنی وزیر اعظم احمد عبید دغر نے عدن میں پریس کانفرنس کرکے 978 ارب 20 کروڑ 35 لاکھ یمنی ریال پر مشتمل قومی بجٹ کا اعلان کیا۔ اخراجات کا تخمینہ ایک ٹریلین 465 ارب ، 42 ملین ، 6 لاکھ 31 ہزار ریال لگایا گیا ہے۔ بجٹ خسارہ 33 فیصد ہے۔ احمد دغر نے کہا کہ بجٹ ہر لحاظ سے کفایت شعاری کا آئینہ دار ہے۔ ملک میں بغاوت کے حالات ہیں ، تہائی آبادی قانونی حکومت کے کنٹرول میں ہے جبکہ باقی حوثی باغیوں کے زیر قبضہ ہے۔ انہوں نے بتایاکہ یمنی پارلیمنٹ کا اجلاس آئندہ ماہ عدن میں ہوگا۔ ارکان پارلیمنٹ بجٹ پر بحث کرکے منظوری دیں گے۔ 

شیئر: