Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، لبنان

بیروت۔۔۔ لبنانی مسلح  افواج کے سربراہ  جنرل جوزف آون نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ بیروت میں مسلح افواج کے سربراہ  نے مختلف ممالک کے لبنان میں فوجی مشنز پر مشتمل  وفد سے ملاقات میں "اسرائیل سے خطرات" اور دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف گزشتہ برس سر انجام دیئے گئے"کوہساروںکی صبح" نامی آپریشن کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ  2006ء  میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 34 دنوں تک جاری رہنے والی جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد پر عمل درآمد کے  لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

شیئر: