حالتہ عمار.... حالتہ عمار کسٹم افسران نے ایک مسافر کے قبضے سے 33 ہزار 979 نشہ آور گولیاں ضبط کرلیں۔ سامان میں چھپا کر لا رہا تھا۔ 49 مسافر ایک بس سے حالتہ عمار پہنچے تھے۔ سامان کی تلاشی لی گئی تو جڑی بوٹیوں میں چھپائی گئیں نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ مسافر کو حراست میں لے کر متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیاگیا۔