Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر نے کس اختیار کے تحت پراسیکیوٹر کے نام مسترد کئے، سپریم کورٹ

اسلام آباد.... نیب پراسیکیوٹر جنرل کی عدم تقرری کے معاملے پر چیف جسٹس نے سماعت کی اور سوال کیا کہ آخر صدر مملکت نے کس اختیار کے تحت نیب پراسیکیوٹر کے ناموں کو مسترد کیا۔ انہوں نے نیب پراسیکیوٹر کی تقرری سے متعلق حکومت سے جواب بھی طلب کرلیا ۔ سیکریٹری قانون کرامت حسین نیازی عدالت میں پیش ہوئے جن کا کہناتھا کہ وہ نامزدگیوں کے معاملے پر چیئرمین نیب سے مشاورت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں میرا کردار انتہائی محدود ہے۔چیف جسٹس کا کہناتھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ فیصلہ سازشخصیت نہیں۔ تقرری حکومت نے کرنی ہے اور ہم اسی سے جواب مانگیں گے کیونکہ نیب کے سارے قانونی معاملات رکے ہوئے ہیں۔ حکومت کو ادراک کرنا چاہئے کہ تقرریاں دو ماہ سے رکی ہوئی ہیں۔ صدر کے پاس ایڈوائس کو مسترد کرنے کاکوئی اختیار نہیں تھا۔ سماعت 24 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

شیئر: