Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن کی صورتحال پر اقوام متحدہ کو تشوتش

  نیو یارک ...اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے کنٹرول لائن کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مذاکرات پر زور دیا ہے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے نیویارک میں پریس بریفنگ میں کہا کہ سکریٹری جنرل کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پرصورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ مذاکرات سے تنازع حل کرنے کیلئے پاک وہند کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اصولی طور پر سیکرٹری جنرل یہ مسئلہ حل کرانے کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں تاہم فریقین کو ان کا فیصلہ تسلٍیم کرنا ہوگا۔ ترجمان یو این او کے مطابق ایل او سی اور کالعدم تنظیموں سے متعلق معاملات پر بات چیت کیلئے سیکریٹری جنرل رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم جمعرات کو2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گی۔

شیئر: