Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ٹوٹکے ‎

اکثر آٹے  میں سنڈیا ں یا کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں .  اگر   چند تیز پتے لے کر آٹے میں اوپر نیچے ڈال دیے جائیں  تو آٹا کیڑوں سے محفوظ رہتا ہے . 
چاولوں میں کیڑا لگنے سے بچانے اور انہیں دیرپا رکھنے کے لیے ان کے اندر نیم کے چند پتے ڈال ڈیں. اس طرح چاول  زیادہ عرصے تک محفوظ کیے جا سکتے ہیں .
براؤن شوگر کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے اسے ہمیشہ فرج میں رکھیں .
اگر آپ کے فریج میں پھپھوندی لگ گئی ہوتو  بیکنگ سوڈے کو سرف کے ساتھ  ملا کر اپنے فرج کی صفائی کریں . پھپھوندی صاف ہوجائے گی اور دوبارہ  نہیں لگے گی .
اگر کچن کے شیلف  چکنائی سے بھر جائیں  تو انہیں صاف کرنے کے لیے بیکنگ پاؤڈر بہترین چیز ہے  . ایک  نرم تولیے اور بیکنگ پاؤڈر کی مدد سے  جمی ہوئی چکنائی با آسانی صاف کی جا سکتی ہے . 
 بالوں میں چیونگم چپک جانے کی صورت میں تھوڑا سا شہد لگا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں . چیونگم بہت جلد اتر  جائے گی . 

شیئر: