Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قبرستان میں میت دفنانے پردینا ہوگاسالانہ 5ہزار روپے

جالندھر۔۔۔۔۔دہلی وقف بورڈ نے قبرستانوں کے سلسلے میں نئی پالیسی کے تحت مسودہ تیار کیا ہے جس میں میت کی تدفین کیلئے 5 ہزار سے 10ہزار تک سالانہ فیس وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سالانہ فیس وصول کر نے کا فیصلہ قبروں کیلئے زمین کی قلت اور ناجائز قبضہ کے مسائل کی وجہ سے کیا گیا ۔دہلی وقف بورڈ کے افسر نے بتایا کہ قبر والی جگہ کو دوبارہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ کسی بھی شخص کو اپنے لواحقین کی مستقل قبر کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ 3سال کی مدت کیلئے قبر کی جگہ کا الاٹمنٹ ہوگا لیکن میت کے ورثا اگر زیادہ فیس ادا کرتے ہیں تو اس کی میعاد 30سال تک بڑھائی جاسکتی ہے۔ قبر کی زمین کے 3سال کیلئے الاٹمنٹ پر سالانہ 5ہزار روپے ادا کرنے ہونگے۔

شیئر: