Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس آئی ٹی بد عنوانی پر متعلقہ محکمہ کے افسران سے تحقیقات کرے ، اعظم خاں

    لکھنؤ- - - - -سماج وادی پارٹی کے سینیئرلیڈر اور سابق وزیرشہری ترقیات اعظم خاں منگل کو پھر ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنے محکمہ میں ہونے والی بدعنوانی سے متعلق سوالات کا جواب دیا۔ اس قبل بھی وہ ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ یہ حکومت ہمیں باربار ذلیل کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ جب میں نے کچھ کیا ہی نہیں تو کوئی میرا کیا کرلے گا۔ کل بھی انھوں نے ایس آئی ٹی کے پینل سے کہا کہ آپ جو سوالات مجھ سے کررہے ہیں ان کا مجھ سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ۔اس سلسلے میں آپ کو ان افسران سے پوچھنا چاہیے جو آج بھی یوگی حکومت میں عیش کررہے ہیں ، انھیں کوئی ٹوکنے والا نہیں۔ اچھا ہوتا کہ یہ تفتیش قانون کے مطابق متعلقہ افسران سے کی جاتی ۔

شیئر: