ریاض .... بدعنوانی کے الزامات میں زیر حراست افراد کے ساتھ سمجھوتوں کا معاملہ آخری منزل میں داخل ہونے لگا۔الٹی گنتی شروع ہوگئی۔ گزشتہ 80روز کے دوران اس سلسلے میں کافی اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آیا۔ انسداد بدعنوانی کے اعلیٰ ادارے نے 350اشخاص کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا۔ ان میں ملزمان بھی تھے اورگواہ بھی۔ ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے معلومات فراہم کیں۔ زیر حراست بیشتر افراد سمجھوتے پر راضی ہوگئے۔ 90پر عائد الزامات ختم کردیئے گئے، انہیں رہا بھی کردیا گیا۔ 95ابھی تک زیرحراست ہیں۔