جلال آباد۔۔۔ افغانستان کے شہر جلال آباد میں بین الاقوامی امدادی تنظیم سیو دی چلڈرن کے دفتر پر خود کش حملے اور فائرنگ کے نتیجہ میں2 افراد اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی کے مطابق حملہ آوروں نے بدھ کی صبح 9 بج کر 10 منٹ پر دفتر کے باہر خود کش کار بم دھما کہ کیا اور بعد ازاں فائرنگ کرتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہوگئے۔واقعہ میں زخمی ہونے والے ایک شخص محمد امین نے بتایا کہ اس نے پہلے ایک دھماکے کی آواز سنی اور پھر ایک شخص کو عمارت کے مین گیٹ کو آر پی جی سے نشانہ بناتے دیکھا جس کے بعد وہ ایک کھڑکی کے راستے عمارت سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی۔