"زلمی میل" پاکستان کے مثبت تاثر کیلئے پشاور زلمی کی کوششیں
جمعرات 25 جنوری 2018 3:00
لاہور: پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپیئن ٹیم پشاور زلمی اور معروف بین الاقوامی فاسٹ فوڈ کمپنی مکڈونلڈز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت دونوں کھیلوں کے فروغ کےلئے مل کر کام کریں گی۔ مکڈونلڈز اور پشاور زلمی کی انتظامیہ نے گزشتہ روز اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔مکڈونلڈ زپاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر جمیل مغل اور پشاور زلمی کی نمائندگی فرنچائزکے مالک جاوید آفریدی نے اس تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر محمد جمیل نے کہاکہ پشاور زلمی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اپنے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا۔ہم ایسی سرگرمیوں میں بھرپور معاونت کا جذبہ رکھتے ہیں۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ عالمی برانڈز کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں، پشاور زلمی کا حصہ بننے پر مکڈونلڈ کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ایک بڑا ٹورنامنٹ اور پاکستان کی پہچان ہے۔میڈیا زلمی کی سپورٹ جاری رکھے اور ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کیلئے پشاور زلمی اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔اس موقع پر مکڈونلڈز کی جانب سے ٹیم سے منسوب ”زلمی میل“ کے نام سے خصوصی کھانے کی فروخت کے آغاز کا اعلان بھی کیا گیااور حاصل ہونے والی آمدنی پسماندگی کا شکار بچوں کی زندگی بہتر بنانے کے مقاصد کے تحت زلمی فاونڈیشن کو دی جائے گی۔