ریاض ....مجلس شوریٰ کے متعدد ارکان نے واضح کیا ہے کہ کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ کی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ 2600سرکاری منصوبے تعطل اور تاخیر کا شکار ہیں۔ رکن شوریٰ محمد العقلا نے اس رپورٹ کو بنیاد بناکر مطالبہ کیا کہ کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ اینٹی کرپشن ، نیشنل کمیشن، پبلک کنٹرول بورڈ اور محکمہ جاتی و سرکاری سراغرساں ادارے رابطہ کونسل قائم کریں اور تعطل یا تاخیر کے شکار سرکاری منصوبوں کی بابت اپنا کردارادا کریں۔ ایک اور رکن شوریٰ عبداللہ سعدون نے کہا کہ 2ہزار سرکاری منصوبوں کا معطل ہونا اور 600سے زیادہ کا تاخیر کا شکار ہونا توجہ طلب امر ہے۔