راولپنڈی.. ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں افغان مہاجرین کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا،عام افراد متاثر ہوئے۔ ٹو ئٹر پر بیان میں ترجمان نے کہا کہ امریکی ڈرون حملہ مخصوص ہدف پر کیا گیا۔ دہشت گردوں کے منظم ٹھکانے پر نہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ پہلے دن سے افغان مہاجرین کی جلد وطن واپسی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ڈرون حملہ ہمارے موقف کی تائید ہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی ضروری ہے۔ پاکستان پرامن افغان مہاجرین کی برادرانہ بنیادوں پر میزبانی جاری رکھے گا۔