Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل جی جی 6 کے نئے ماڈل کی تصاویر لیک‎

ایل جی کمپنی کی جانب سے یہ خبریں سامنے آرہی تھی کہ کمپنی جی 6 اسمارٹ فون کا نیا ماڈل متعارف کروانے جا رہی ہے جو کہ پنک رنگ کا ہوگا اور اب اس اسمارٹ فون کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔ فون میں 5.7 انچ ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 821 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگاپکسل کے دو بیک کیمرے اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔ فنگر پرنٹ سکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی جائے گی۔ فون کی قیمت اور دستیابی سے متعلق تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔
اسے بھی پڑھیں:ایل جی کمپنی نے 8 کے او ایل ای ڈی متعارف کرادی

شیئر: