Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ نے سینیٹ الیکشن کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

لاہور.. مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ اعلامیے کے مطابق سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کیلئے درخواستیں 27 جنوری سے 3 فروری تک مسلم لیگ (ن) کے اسلام آباد سیکریٹریٹ میں وصول کی جائیں گی۔واضح رہے کہ 11 مارچ کو سینیٹ کے 104 میں سے 52 ارکان ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ پنجاب اور سندھ سے 12، 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن کیلئے شیڈول 2 فروری کو جاری کرے گا۔

شیئر: