پدماوت نے پہلے روز 18 کروڑ کمالئے
بالی وڈ انڈسٹری کی سب سے زیادہ تنازعات اور مشکلات میں گھری نئی فلم ' پدماوت' نے نمائش کے پہلے ہی روز 18 کروڑ کمالئے۔ میگا بجٹ سے بننے والی فلم پدماوت نے بالی وڈ باکس آفس پر بہترین کمائی سے آغاز کیاہے ۔ امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ انتہائی متنازعہ بنائے جانے کے باوجود ”پدماوت“آئندہ دنوں میں بہترین بزنس کرے گی۔