Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلمبر گائناکولوجسٹ بن کر اسپتال کو بے وقوف بناتا رہا

ماسکو .... روسی شہر پربو والسک میں ایک پلمبر گائناکولوجسٹ بن کر اسپتال کو بے وقوف بناتا رہا۔ اس نے پکڑے جانے سے چند دن قبل تک خواتین کا علاج کیا۔ 31سالہ اینٹن یارن کو ماضی میں بھی جیل ہوچکی ہے۔ وہ خود کو گائناکولوجسٹ، سرجن اور اپنے شعبے کا باس بتاتاتھا۔ پولیس نے اسے اب تک گرفتار نہیں کیا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یارن پلمبر تھا اور اس نے سفید کوٹ پہن کر ڈاکٹر کا روپ دھار لیا تھا۔ اصل میں تو وہ پلمبر کی اسامی کیلئے اسپتال آیاتھا لیکن اس نے موقع غنیمت جان کر سفید کوٹ چوری کیا اور پہن کر گھومتا رہا۔وہ لوگوں کو یہی تاثر دیتا رہا کہ بیحد کوالیفائڈ ڈاکٹر ہے۔ اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ اسے یاد آیا کہ وہ ماضی میں یہاں مریض بن کر علاج کیلئے بھی آیا تھا۔ اسے کئی ڈاکٹروں کے نام بھی ازبر ہیں اور وہ بیحد پراعتماد نظرآرہا تھا۔

شیئر: