ممبئی .... احتجاجی مظاہروں اور دھمکیوں کے باوجود یوم جمہوریہ پر ریلیز ہونے والی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدما وت“ نے 2دن میں 50کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔ گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش اور گوا کے ملٹی پلیکس سینما گھروں میں یہ فلم ریلیز نہیں ہوئی ۔فلم نے یوم جمہوریہ کے دن 30کروڑ جبکہ ایک دن قبل جمعرات کو 19کروڑ روپے کمائے۔ ملک نے بیرون ملک بھی اچھی کمائی کی ہے اور اس ہفتے کے آخر تک یہ فلم 100کروڑ کی کمالے گی۔