کامیڈی شو میں فحش سوالات (روسٹنگ) کا تنازع سامنے آنے کے بعد اداکارہ اروشی روٹیلا نے یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیا کے ساتھ پوڈکاسٹ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق کامیڈین سمے رائنا کے شو ’انڈیا گاٹ لیٹنٹ‘ کے دوران فحش لطیفوں کے باعث تنازعات کی زد میں آنے والے رنویر الہٰ آبادیا سے دوری اختیار کرنے والے سلیبریٹیز کی فہرست میں اروشی روٹیلا بھی شامل ہوگئی ہیں۔
اُروشی روٹیلا نے رنویر الہٰ آبادیہ کو سوشل میڈیا پر بھی انفالو کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
متنازع ویڈیو لیک ہونے پر اُروشی روٹیلا نے خاموشی توڑ دیNode ID: 875406
-
انگلی کی چوٹ پر اروشی روٹیلا ہسپتال داخل، ’ایک لاکھ لگژری گلاب‘Node ID: 877983
نیوز 18 کے مطابق اروشی روٹیلا کی رنویر الہٰ آبادیا کے ساتھ پوڈ کاسٹ شیڈول تھی تاہم حالیہ دنوں میں ’انڈیا گاٹ لیٹنٹ‘ شو میں یوٹیوبر کی جانب سے فحاشی سے بھرپور روسٹنگ کرنے پر اداکارہ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
تاہم ابھی تک اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی آفیشل پیغام جاری نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ رنویر الہٰ آبادیا نے مشہور انڈین یوٹیوبر آشیش چنچلانی، سمے رائنا، اپُووروا مکھیجا اور دیگر کامیڈینز کے ہمراہ شو میں شریک ایک امیدوار کو روسٹ کرتے ہوئے فحش سوالات کیے تھے۔
ان سوالات کے بعد رنویر الہٰ آبادیا کو سوشل میڈیا اور میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رنویر الہٰ آبادیا پر ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے اور اس سلسلے میں آشیش چنچلانی سمیت سات افراد سے پولیس نے تفتیش کی ہے۔
اے این آئی کی خبر کے مطابق آسام پولیس نے آشیش چنچلانی، رنویر الہٰ آبادیا، اپُووروا مکھیجا، جسپریت سنگھ سمیت دیگر کامیڈینز کو فحاشی پھیلانے کے الزام میں طلب بھی کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ تنازع سامنے آنے کے بعد رنویر الہٰ آبادیا عوام سے معافی مانگ چکے ہیں جبکہ سمے رائنا نے بھی ’انڈیا گاٹ لیٹنٹ‘ کی اُس قسط کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔