Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راحت فتح علی نے معاوضہ بڑھانے کا اعلان کر دیا

 گلوکار راحت فتح علی خان نے پاکستان میں گانے کیلئے معاوضہ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ بالی وڈ فنکاروں کیساتھ شوز کرکے ہم نے پاکستانی ثقافت و کلچر کو بھی پیش کیا۔2018 ملکی میوزک انڈسٹری کیلئے بھی خوشحالی کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس استاد نصرت فتح علی خان کے نام منسوب کیا تھا۔اس حوالے سے اوردیگر میوزک کنسرٹ ٹور کے بارے میں پریس کانفرنس کرونگا۔ راحت فتح علی خان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس میں اہم انکشافات سے آگاہ کیا جائیگا ۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ راحت فتح علی خان نے پاکستانی فلموں و ڈراموں کیلئے پلے بیک گانوں کی ریکارڈنگ کا معاوضہ بھی بڑھا دیا ہے جسکے بارے میں بھی وہ تفصیلات سے آگاہ کرینگے۔ 
 

شیئر: