برلن۔۔۔جرمنی میں ترک عسکری آپریشن کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔مغربی شہر کولون میں 12 ہزار کرد باشندوں نے شامی کرد علاقوں میں ترک عسکری آپریشن کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک شرکاء نے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے سے قبل جرمن سیکیورٹی فورس کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ جرمنی کے کئی دیگر شہروں میں بھی کرد نسل کے باشندوں نے ایسے مظاہرے کیے ہیں۔