لکھنؤ۔۔۔۔۔کاس گنج میں تشدد کے دوران 26جنوری کو ہلاک ہوجانے والے چندن کے والدین بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ۔ ان کے والدین کا مطالبہ ہے کہ ہمیں ایک کروڑ روپے کی مالی امداد مہیا کرائی جائے اور وزیراعلیٰ یوگی یہ رقم خود لے کر ہمارے کنبے کے پاس آئیں۔ پولیس نے کل جس گھر میں تلاشی لے کر اسلحہ اور بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے اس کے مالک کا کہنا ہے کہ ہمارا نام کسی نے دشمنی میں پولیس کو بتا دیا ہے ورنہ میرے لڑکے تو یہاں رہتے ہی نہیں ۔گھر میں اور میری بیوی تنہا ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ انتظامیہ میرے ساتھ انصاف کرے گا اور اس کی غیر جانبدارانہ جانچ کے بعد سچائی سامنے آجائے گی ، برآمد ہونے والا اسلحہ اور بم کا تعلق میرے گھر سے نہیں، یہ کہاں سے آیا اس کا پتہ جانچ کے بعد چل سکے گا۔