مکہ ریجن میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
مکہ مکرمہ....ماہر موسمیات حسن کرانی نے واضح کیا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقوں اور پرفضا مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔ کرانی نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ مذکورہ علاقوں کا موسم غیر مستحکم ہے۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ ریجن تک پھیل جائیگا۔ جازان، اس کے ساحل، اللیث، قنفذہ، نجران ، ابہا ، خمیس مشیط، طائف اور الباحہ میں بارش کا امکان ہے۔