Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیپیکا نے راجستھانی پکوان کھائے

بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ” پدماوت“ کی کامیابی کی خوشی منانے کے لئے ممبئی کے مقامی ریستوران میں راجستھانی پکوان کھائے۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کی کامیابی سے نہ صرف خوش ہیں بلکہ فلم میں کام کرنا ان کیلئے باعث فخر بھی ہے۔فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ”پدماوت“ نے ریلیز کے صرف 3 روز 83 کروڑ روپے کما کر دیگر فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 
 

شیئر: