آشا بھوسلے کیلئے ایک اور اعزاز
ہندوستان کی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے کو فنی خدمات کے عوض کئی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ اب انہیں ایک اور ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیاہے۔اطلاعات کے مطابق آشا بھوسلے کو 'یش چوپڑا میموریل ایوارڈ' پیش کیاجائےگا۔ آشا پانچویں ہندوستانی شخصیت ہیں جنہیں یہ بڑا اعزاز دیاجائےگا ۔اس سے قبل یہ اعزاز لتا منگیشکر، ریکھا، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو ان کی بہترین فنی صلاحیتوں کی بنا پر دیاجاچکاہے۔