Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کے معروف نوجوان شاعر سید صداقت علی شاہ اور انکے بھائی سید بو علی شاہ کی شادی خانہ آبادی

* * * محمد عرفان شفیق۔کویت* * *
      انجمن طلبائے اسلام کے سابق مرکزی صدر سید بو علی ایڈوکیٹ اور انکے بھائی سید صداقت علی شاہ جنرل سیکر یٹری پاکستان تحریک انصاف کویت رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔سید بو علی شاہ کی شادی گوجرانوالہ کی معروف کاروباری شخصیت سید محمد مشرف شاہ کی صاحبزادی جبکہ سید صداقت علی شاہ کی بورے والا کی معروف روحانی شخصیت پیر سید مخدوم حسین شاہ کی صاحبزادی سے انجام پائی۔دونوں کے دعوت ولیمہ میں اندرون اور بیرون ملک سے اہم سیاسی ،سماجی،مذہبی، ادبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع کا منظرپیش کر رہا تھا ۔ ولیمہ میں انجمن طلبائے اسلام اور متحدہ طلبا محاذ کے مرکزی صدر نعمان الجبار ، جنرل سیکر یٹری پنجاب محمد اکرم رضوی ، سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری بلال اعجاز اور امیدوار پاکستان تحریکِ انصاف حلقہ 100 سابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ، امیدوار پاکستان تحریکِ انصاف حلقہ 98  وصدر چیمبر آف کامرس ملک ظہیر الحق،باؤ محمد حسین ، سابق نائب صدر اے ٹی آئی چوہدری جان محمد وڑائچ ،سید صابر حسین شاہ ،سید افتخار حسین شاہ گیلانی، سید مدثر شاہ ،مسلم لیگ (ق)کے ضلعی صدر چوہدری نصیر احمد وڑائچ ،سابق ایم پی اے میاں ارقم خان،کیپٹن سید عاطف اعجاز ،سابق ٹاؤن ناظم گوجرانوالہ عادل فاروق خاں ،پاکستان فلاح پارٹی کے بانی رکن چوہدری صفدر مسعود گورائیہ ،رہنما پاکستان تحریک انصاف رانا شہزاد حفیظ ،کویت میں مقیم بین الاقوامی شہرت کے حامل شاعر خالدسجاد احمد ،افضل شافی ،ذوالفقار ذکی ،پاکستان کے معروف شاعر احسان الحق مظہر ،اظہر عباس ،سید اشرف نقوی،پاکستان تحریک انصاف کویت کے رہنما ادیب عباسی ،عامر روشن،اظہر برسالوی ،شہزاد سلطان کیف ،لیاقت علی بٹ ،پنجاب کوآپریٹوبینک کے صدر عثمان مصطفی وڑائچ،پاکستان شماریات ڈویژن کے ڈائریکٹر سید عبدالقادر شاہ ،جسٹس لائرز فرنٹ کے کنوینئرسہیل بیگ نوری ،منیر چوہدری ،کونسلر حافظ وحید اعوان ،مزمل گجر ،عامر اسماعیل ،علی عثمان گھمن ،سید حسنین نوری ،محمد راشد مغل ،مہر سہیل اکرم مصطفائی ،تبریز اکرم سندھو، اسد عطاری ،طیب شیخ، پاکستان تحریک انصاف قلعہ دیدار سنگھ سے حیدر شفیق بٹ، رانا سفیان، محمود الحسن ککے زئی، ابو ذر خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

شیئر: