فلاڈیلفیا ..... امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے 2002ءمیں دریافت ہونے والے خطرناک اور انتہائی بڑے سائز کے شہابیے AJ129کو اب امکانی طور پر بیحد تباہ کن قرار دیدیا ہے او رکہا ہے کہ یہ شہابیہ 4فروری کو 67ہزار میل فی گھنٹے کی رفتار سے کرہ ارض سے 2لاکھ میل کے فاصلے سے گزرے گا۔ یعنی اسکی رفتار انسانوں کے بنائے ہوئے انتہائی تیز رفتار طیاروں کی رفتار سے 15گنا زیادہ تیز ہوگی مگر زمین سے ٹکرانے کے اسکے امکانات نہ ہونے کے برابرہیں اسلئے لوگوںکو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ امکانی طور پر یہ شہابیہ دنیا کی بلند ترین بلڈنگ برج خلیفہ سے بڑا ہوگا اور یہی وہ جسامت ہے جو اسے خطرناک بھی بناسکتی ہے۔ واضح ہو کہ اس وقت دنیا کا سب سے برق رفتار طیارہ نارتھ امریکن ایکس فائیو ہے۔ مگر یہ شہابیہ اس سے بھی 15گنا زیادہ تیزرفتاری سے زمین کے قریب سے گزرے گا۔ مگر یہ پاس پھر بھی کم از کم 2لاکھ دوری کا ہوگا۔