Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین اوپن فائنل : گرمی نے سیمونا ہیلپ کو اسپتال پہنچا دیا

میلبورن:رومانیہ کی ٹینس ا سٹار سیمونا ہیلپ آسٹریلین اوپن کے ویمنز فائنل میں ڈنمارک کی کیرولین وزنیسکی سے ہارنے کے چند گھنٹے بعداسپتال پہنچ گئیں۔ انتہائی گرمی اور حبس کے باعث ان کے جسم میں پانی کی کمی ہو گئی تھی۔ فائنل میچ تقریباً 3گھنٹے جاری رہا جس میں 3سیٹ کھیلے گئے۔ابتدائی 2سیٹ دونوں کھلاڑیوں نے ایک ، ایک برابر کرنے کے بعد 10منٹ کا وقفہ بھی لیا تھا کہ گرمی کی شدت سے نبرد آزما رہنے کیلئے کچھ حکمت عملی اپنائی جائے لیکن یہ تدبیر کارآمد ثابت نہ ہوئی۔ میچ جیتنے کے بعد کیرولین وزنیسکی بھی کورٹ میں ایک دم سے سیدھی لیٹ گئیں اور جسم کو کچھ لمحوں کے لئے آرام دیا۔ رنر اپ سیمونا ہیلپ گرمی کا سامنا کرنے سے قاصر رہیں اور سپتال پہنچ گئیں۔ ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر اسپتام میں داخل کر کے علاج شروع کر دیا، تقریباً 4 گھنٹے اسپتال میں گزارنے کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ 2018ءکے پہلے گرینڈ سلام فائنل کے دوران موسمی شدت کا سامنا نہ کر سکنے پر ان کا بلڈ پریشر بڑھ گیا تھا اوراس حالت کو دیکھتے ہوئے ٹینس کورٹ میں بھی ان کا میڈیکل چیک اپ کیاگیا تھا۔

شیئر: