زینت امان کا دوست کیخلاف مقدمہ
بالی وڈ انڈسٹری کی 70 کی دہائی کی مشہور و معروف اداکارہ زینت امان نے کہا ہے کہ انہیں ہراسگی کا نشانہ بنایاگیاہے۔ زینت امان نے اپنے ایک دیرینہ دوست سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد اس کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروادیاہے۔ ممبئی کے جوہو پولیس تھانے میں مقدمہ درج کراوے جانے کے بعد پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔