Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2020: مینز اینڈ ویمنز و ینیوز کا اعلان

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلیا میں2020 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کے میچوں کے مقامات کا اعلان کر دیا ہے اور پہلی مر تبہ میننز اور ویمنز ورلڈ کپ الگ الگ مہینوں میں منعقد کئے جائیں گے ۔ اس سے پہلے یہ ٹورنامنٹس عام طور پر ایک ہی ملک میں ایک ساتھ کھیلے جاتے تھے۔وینیوز کے اعلان کے موقع پر آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور ان کی خاتون ہم منصب میگ لیننگ نے میگا ایونٹس کی ٹرافیوں کی نمائش کی۔دونوں مقابلوں کے فائنل میلبورن میں کرائے جائیں گے ۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21فروری سے8مارچ تک کھیلا جائے گا جبکہ مینز ایونٹ 18اکتوبر سے 15نومبر کے درمیان ہوگا۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کے مطابق توقع ہے کہ اس مرتبہ ویمنز ٹورنامنٹ کے حوالے سے بھی تماشائیوں کی تعداد کا نیا ریکارڈ بنے گا۔خواتین کے گروپ میچز واکا، میلبورن، کینبرااور سڈنی میں جبکہ وارم اپ مقابلے برزبناور ایڈیلیڈ میں کھیلے جائیں گے۔سیمی فائنلز سڈنی کرکٹ گراونڈ میں ہوں گے۔مینز میگا ایونٹ کےلئے ایم سی جی، ایس سی جی،ایڈیلیڈ،پرتھ، جیلونگ،گابااور ہوبارٹ کو میزبانی دی جائے گی۔ سڈنی اور ایڈیلیڈ میں سیمی فائنلز کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اس طرح پرتھ کسی سیمی فائنل سے محروم رہے گا جبکہ خیال یہ تھا کہ ان میں ایک میچ کی میزبانی اس گراونڈ کو ملے گی۔ اس موقع پر اسٹیون اسمتھ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ ان ورلڈ کپس کا انعقاد بہت دلچسپ اور سنسنی خیز تجربہ ہوگا۔ مجھے 2015ءکے ورلڈ کپ میچوں کی سنسنی اور جوش و جذبہ یاد ہے امید ہے یہ ٹورنامنٹس زیادہ شاندار ثابت ہوں گے۔خاتون کپتان میگ لیننگ نے کہا یہ مقابلے ویمنز کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے اور مجھے یقین ہے کہ پوری دنیا ان سے لطف اندوز ہو سکے گی۔ ویمنز ورلڈ کپ میں10جبکہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں16ٹیمیں شرکت کریں گی۔ویسٹ انڈیز اس وقت ان دونوں ٹورنامنٹس کا چیمپیئن ہے جو اس نے2016میں جیتے تھے۔

شیئر: