Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈیکل کالج گھوٹالہ میں الٰہ آبائی ہائیکورٹ کے جج قصوروار

نئی دہلی۔۔۔۔میڈیکل کالجوں کو منظوری دینے کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کے ذریعے تشکیل دی گئی 3رکنی کمیٹی نے الٰہ آباد ہائیکورٹ کے جج ایس این شکلا کو قصوروار پایا ۔ کمیٹی کی سفارش پر چیف جسٹس دیپک مشرا نے جسٹس ایس این شکلا سے مستعفی ہونے یا اپنی مرضی سے ریٹائر منٹ لینے کا مشورہ دیا۔چیف جسٹس نے الٰہ آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے کہا کہ جسٹس شکلا سے تمام عدالتی کام واپس لے لئے جائیں۔واضح ہو کہ کورٹ کے کسی بھی جج کو ہٹانے کا اختیار پارلیمنٹ کو حاصل ہے اور دیپک مشرا وزیر اعظم یا صدر جمہوریہ کو اس سلسلے میں خط لکھ سکتے ہیں۔

شیئر: