Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10لاکھ دو ،گولڈ میڈل لو،پاکستانی پہلوان کی انوکھی فرمائش

لاہور:پاکستان کے نمبر ون پہلوان محمد انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز کے لئے حکومت سے 10لاکھ روپے ادھار مانگ لئے۔ بدلے میں گولڈ میڈل لانے کا وعدہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وعدہ وفا نہ کر سکا تو پیسے واپس کر دوں گا۔پاکستان کے قومی پہلوان انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت اور یقینی کامیابی کیلئے 10لاکھ روپے ادھار مانگ لئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے حکومت کو اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ وہ پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ لے کر ہی وطن واپس آئیں گے۔ واضح رہے کہ محمد انعام بٹ جو اس وقت پاکستان کے نمبر ون ریسلر ہیں 2010 ءمیں دہلی میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں بھی سونے کا تمغہ جیت چکے ہیں جبکہ 2 کامن ویلتھ چیمپیئن شپ میں انہیں2 سلور میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل رہا۔اس ایونٹ میں ان سمیت 6 پہلوان قسمت آزمائی کر رہے ہیں لیکن فیڈریشن کو ان سے زیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز کا میلہ 4اپریل سے آسٹریلیا میں سج رہا ہے اور اس میں اچھے کھیل کی امید بھی ریسلنگ ٹیم سے ہے۔

شیئر: