ریاض..... کسٹم اہلکاروں نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ البطحا ءکسٹم کے ڈائریکٹر زیاد البلوی نے بتایا کہ اہلکاروں نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 7 لاکھ 16 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد کر لی ۔ اسمگلروں نے منشیات کی گولیاں گاڑی کے ٹائر، پیٹرول ٹینک اور دروازے کے خفیہ خانوں میں چھپائی تھیں جنہیں کسٹم اہلکاروں نے انتہائی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے برآمد کر لیا ۔ دوسری کارروائی میں 14ہزار 173 شراب کی بوتلیں ضبط کی گئی ۔ اسمگلروں نے شراب کی بوتلوں کو بیڈ کی شپمنٹ ظاہر کرکے اسمگل کرنے کی کوشش کی جس اہلکاروںنے ناکام بنا دیا ۔