Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما اور جلد کی حفاظت

ماہرین امراض جلد کے مطابق  زیادہ دیر تک گرم پانی میں نہانا یا تیز گرم پانی میں نہانا جلد کی خشکی کا باعث بنتا ہے  لہذا موسم سرما میں اس بات کا خیال رکھیں کی پانی نیم گرم ہو اور غسل کا دورانیہ بھی کم ہو . نہانے سے پہلے کسی اچھے تیل کی جسم پر مالش  بھی جلد کی ھفاظت کے لیے ضروری ہے . نہانے کے بعد کسی اچھے باڈی لوشن سے جسم کا مساج اور چہرے پر اچھے  موسچرائزر کا استعمال جلد کو شاداب رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے . 
سردیوں میں صابن کے استعمال میں بھی احتیاط برتنی چاہیے صابن کا زیادہ استعمال جلد کی خشکی کا سبب بنتا ہے .  موسچرائزنگ سوپ  یا بیسن کا استعمال صابن کے مقابلے میں محفوظ اور فائدہ مند ہے . جلد کی نمی کو برقرار رکھنے اور اسے موسم کے اثرات سے بچانے کے لیے  پانی کا زیادہ استعمال بے حد اہم ہے . نہ صرف پانی بلکہ دیگر مشروبات خاص طور پر پھلوں کے جوس جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے اور جلد کو نرم و ملائم اور تروتازہ رکھنے کے لیے ضروری ہیں .   اسکے علاوہ رات کو سونے سے پہلے چہرے پر معیاری کولڈ کریم یا موسچرائزر کا استعمال جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے . 
اسے بھی پڑھیں:جلد کی حفاظت کے لیے روز مرہ کی توجہ درکار ہوتی ہے
 

شیئر: