Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سر کی خشکی کیسے دور کریں ؟

بالوں اور خاص طور پرسر کی  خشک جلد کے لیے گرم تیل بہترین حل ہے  .  گرم تیل سر کی جلد کی نمی کو بحال کر کے خشکی کو کم کرنے کے لئے بے حد موثر ہے . تھوڑا سا زیتون کا تیل لے کر اسے ہلکا سا گرم کریں اور اس میں شہدکے کچھ قطرے شامل کریں . اسے سر کی جلد پر لگا کر چند منٹ تک مالش کریں اور کچھ دیر کے لیے بالوں میں لگا رہنے دیں اور پھر بال شیمپو کرلیں . گرم تیل کے علاوہ ایلوویرا بھی سر کی جلد  اور بالوں کے لیے بے حد فائدہ مند ہے .  ایلوویرا کے جیل کو کچھ دیر سر پر لگائیں اور پھر بال دھو کر صاف کر لیں .   یہ سر کی خشکی دور کرنے کے ساتھ بالوں کو نرم وملائم بنانے کے لیے بھی بہترین ہے . 
اسے بھی پڑھیں:لمبے اور خوبصورت بالوں کا نسخہ‎

شیئر: