ابہا... ابہا میں شاہراہ پر لڑکی اور لڑکے کے رقص اور پھر اسکی وڈیو کلپ نے مملکت بھر میں ہنگامہ برپا کردیا۔ گورنر عسیر شہزادہ فیصل بن خالد نے سیکیورٹی فورس کو ہدایت کردی کہ ابہا شارع الفن (آرٹ اسٹریٹ) پر راہگیروں کے سامنے لڑکی اور لڑکے کے رقص پر مشتمل وڈیو کلپ میں نظر آنے والوں کو پہلی فرصت میں گرفتار کرلیا جائے۔ گورنر عسیر کے ابلاغی امور کے انچارج سعد آل الثابت نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ گورنر نے وڈیو کلپ میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرنے کی ہدایت دیدی۔ آل ثابت نے کہا کہ سڑک پر لڑکے لڑکی کا رقص اسلامی آداب اور سعودی رسم و رواج کے سراسر منافی ہے۔