Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر گولہ باری،خواتین سمیت8زخمی

  راولپنڈی ..کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج نے سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے ۔ جمعرات کو گولہ باری سے 4 خواتین سمیت 8 شہری زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ضلع کوٹلی کے کھوئی رٹہ سیکٹر کے مختلف علاقوں کو خطرناک ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاوں سہری چتھر میں 8 افراد زخمی ہوئے۔ ایک خاتون آمنہ الیاس کی حالت تشویشناک ہے۔ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ۔ پاک فوج نے ہندوستانی شیلنگ کا بھرپور جواب دیا ۔

شیئر: