میرے سیٹ پر کسی کو خواتین سے ناروا سلوک کی ہمت نہیں،شاہ رخ
بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میرے سیٹ پر کسی کو بھی خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کی ہمت نہیں ۔ اداکار شاہ رخ خان نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو کے دوران خواتین کو ہراساں کرنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں فلموں میں کام کر رہا ہوں یا فلمیں بنا رہا ہوں ،ہم خواتین کے ساتھ اچھے برتاﺅ سے متعلق بالکل واضح ہیں۔ خواتین کو برابری کا درجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ آپ کے پاس لڑکے اور لڑکیاں اکٹھے کام کرتے ہیں مگر کام کے حوالے سے ان دونوں کے درمیان فرق کیا جاتا ہے تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر کبھی نہیں دیکھا کہ میرے سیٹ پر کسی نے خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کی ہمت کی ہو۔