Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناریل کی برفی بنانے کی ترکیب‎

اجزاء :
پسا ہوا ناریل ۔دو پیالی
کھویا ۔دو پیالی
چینی۔دو پیالی
فوڈ کلر.ہاف ٹی سپون
اصلی گھی۔۔آدھی پیالی
ترکیب:ناریل اور کھویا ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح ملا کر یک جان کر لیں ۔اب ایک کڑاہی میں گھی کو  دو منٹ ہلکی آنچ پر گرم کریں اور ا س میں ناریل کا مکسچر ڈال کر ملائیں ہلکے ہلکے بھونتے ہوئے اپنی پسند کا فوڈ کلر شامل کر دیں ۔دوسری طرف ایک دیگچی میں چینی میں آدھی پیالی پانی ملا کر ہلکی آنچ پرآٹھ سے دس منٹ پکا کر شیرہ بنا لیں ۔اس شیرے میں ناریل اور کھوپرے کا مکسچر ڈال دیں اور آنچ درمیانی کر کےاتنی دیر بھونیں کہ گھی علیحدہ ہو جائے اور حلوہ سمٹ کرکڑھائی کے درمیان میں آنے لگے ۔اب پہلے سے چکنی کی ہوئی ٹرے میں نکال کر اچھی طرح پھیلا لیں ۔ٹھنڈا ہونے پر چوکور ٹکڑے کاٹ لیں ۔ ناریل کی مزیدار برفی تیار ہے . 

شیئر: