اسلام آباد... سپریم کورٹ نے وفاقی وزیرنجکاری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ۔ دانیال عزیز کو 7 فروری کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیاہے۔ چیف جسٹس نے عدلیہ مخالف تقاریر پر وزیرمملکت طلال چوہدری کو بھی 6 فروری کو طلب کررکھا ہے ۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3رکنی بنچ توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔