Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے آفریدی کو حوالے کرنے کی مملکت سے درخواست کردی

ریاض۔۔۔۔۔پاکستانی ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ ایف آئی اے نے میڈیسن کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کے اہم ملزم مجاہد آفریدی کی گرفتاری کیلئے سعودی انٹرپول کی مدد طلب کرلی۔ ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ملزم طالبہ کے قتل کے بعد پاکستان سے سعودی عرب فرار ہوگیا۔ خیبر پختونخواپولیس کی درخواست پر سعودی عرب سے مدد مانگی گئی ہے۔ آفریدی کے بھائی کو جو فائرنگ کے وقت جائے وقوعہ پر موجود تھا گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاعات یہ ہیں کہ ملز م کو پاکستان کے حوالے کرنے کیلئے معاملہ وزیر داخلہ کو پیش کیا جائیگا۔

شیئر: