بھوپال۔۔۔۔مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال میں ڈیڑھ سال کے بچے پر کتوں نے حملہ کردیا اور نوچ نوچ کر مارڈالا۔گوتم نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج مختار قریشی نے بتایا کہ ڈیڑھ سالہ بچہ شیخ رضا گوتم نگر میں دھار والی گلی میں نالے کے قریب واقع مکان کے باہر کھیل رہا تھا کہ 4،5کتوں کا ایک گروہ بچے پر اچانک حملہ آور ہوگیا اوراس کے جسم کو بری طرح بھنبھوڑ ڈالا ۔بچے کی چیخ و پکار سن کر محلے کے لوگوں نے اسے کتوں سے چھڑایا اور فوراً ہی حمیدیہ اسپتال پہنچادیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔قریشی نے بتایا کہ بچے کے جسم پر کتوں کے کاٹنے کے 200سے زیادہ زخم پائے گئے۔بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے بچے کے گھروالوں کو فی الحال 10ہزار روپے کی امداد فراہم کی۔دریں اثناء بھوپال میونسپل کارپوریشن کے اہلکار نے اس واقعہ پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کوکتوں سے پاک کرنے کی مہم جلد شروع کی جائیگی۔