Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: غیرملکی ملازمین کے اقاموں کی تجدید میڈیکل انشورنس سے مشروط

میڈیکل انشورنس پالیس کا نفاذ یکم جنوری 2025 سے کیا گیا ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے یکم جنوری 2025 سے میڈیکل انشورنس لازمی کردی گئی ہے۔ کارکنوں کے اقاموں کا اجرا اور تجدید کے لیے میڈیکل انشورنس پالیسی حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
الامارات الیوم کے مطابق وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں مشترکہ طورپر نجی شعبے کے ملازمین اور معاون کارکنوں کو سالانہ میڈیکل انشورنس پالیسی کی فراہمی کی ذمہ داری آجر پر ہوگی۔
لازمی میڈیکل انشورنس پالیس کا نفاذ یکم جنوری 2025 سے کیا گیا ہے اس سے قبل جن کے اقامے تجدید کیے جاچکے ہیں وہ اس سے مستثنی ہوں گے تاہم انہیں دوبارہ اقامہ تجدید کرانے کے لیے پہلے میڈیکل انشورنس پالیسی حاصل کرنا ہو گی ۔ میڈیکل انشورنس  پالیسی مقررہ اور منظور شدہ اداروں سے حاصل کرنا ضروری ہوگا جن کا لنک پاسپورٹ آفس سے ہونا چاہئے۔
میڈیکل انشورنس کا سالانہ پریمیم 320 درھم مقرر ہے جس میں پالیسی ہولڈر کو طبی سہولت حاصل کرنے کےلیے 20 فیصد ادا کرنا ہوگا جبکہ باقی رقم انشورنس کمپنی کے ذمہ ہوگی۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: