ریاض..... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان ال ثانی نے امریکی صدرٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرکے خلیجی ممالک کا جھگڑا طے کرائیں اور حالات کو معمول پر لانے میں مدد دیں۔ قطری وزیر نے اپنے یہاں زبردست اقتصادی خسارے کے بعد امریکی صدر سے درخواست کی ہے۔امریکہ اور قطر نے گزشتہ بدھ کو دو طرفہ اسٹراٹیجک مکالمہ مکمل کیا تھا۔ خبریں یہ بھی ہیں کہ قطری بحران کے حل کیلئے امریکہ کی سرپرستی میں سربراہ کانفرنس منعقد ہوسکتی ہے۔