ہاتھوں سے مرچ مسالے کی مہک کیسے دور کریں
کچن سنبھالنے والی خواتین کے ہاتھوں سے اکثر مرچ مسالوں کی بو محسوس ہوتی ہے . گھر بھر کا کھانا پکانے والی خواتین کی ہاتھوں میں گویا لہسن ، پیاز ، ادرک ، مرچ اورگرم مسالے وغیرہ کی خوشبو رچ بس جاتی ہے . اس مہک کو دور کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کچن کے کام سے فارغ ہوتے ہی ہاتھوں پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ مل لیں . مہک دور ہوجائے گی اور ہاتھ ناگوار بو کی نذر ہونے سے بچ جائیں گے .